بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ پی ڈے ایم اے نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق ڈیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران 42 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، حالیہ بارشوں کے دوران 105 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، موسلادھار بارشوں کے دوران 7سڑکوں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا، بارش سے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، ڈی واٹرنگ پمپس، پلاسٹک میٹ اور کمبل پہنچا دیئے گئے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سوراب، پشین، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور چمن سے ہے، بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث 2 بچیاں، ایک خاتون سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں