ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بنگلادیشی سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نجم الحسن کپتان اور تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے جبکہ سکواڈ میں سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکر علی، تنویر اسلام، مہدی حسن شامل ہیں جبکہ رشاد حسین، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گا جس میں 20 ٹیمیں شامل ہیں جن کو پانچ پانچ کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت گروپ اے میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں