اراکین اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پیپلز پارٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم پیش کر دی۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی گئی، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے کی ترمیم پیش کی۔

اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا جبکہ اراکین پارلیمنٹ کے فضائی ٹکٹ استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لے کر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، اس موقع پر اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں