بلوچستان بار کونسل نے وفاق کا پیش کردہ فنانس بل مسترد کر دیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان بار کونسل نے وفاق کی جانب سے پیش کردہ فنانس بل مسترد کر دیا۔

بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر فنانس بل کے نفاذ سے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر آئے گی، پاکستان اس وقت بدترین سیاسی معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے جس کا واحد حل ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی ہے۔

بار کونسل بلوچستان نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی وجہ سے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا گیا، اشرافیہ اپنا خرچہ کم کرنے کیلئے تیار نہیں، اگر اشرافیہ کا خرچ ہو تو عوام کو ریلیف مل سکتا۔

بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ حالیہ ترقی کا بجٹ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ میگا کرپشن کا بجٹ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں