چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چودھری نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھ دیا، خط میں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں، باہمی رضامندی سے دیئے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا تقرر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں