ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا کوئی وارم اپ میچ شیڈول نہیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کا کوئی وارم اپ میچ شیڈول نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی، ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں