آئندہ سالانہ بجٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ ٹائلرز کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسز کو مزید اختیارات دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں اہم کاروباری سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آئندہ بجٹ میں کاروبار کیلئے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی سپلائر کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں