مذاکرات بے سود رہے ، بجٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی حاضری برائے نام
![](https://img.dunyanews.tv/news/2024/June/06-12-24/news_big_images/818148_49067588.jpg)
اسلام آباد :(دنیا نیوز ) اسحاق ڈار ، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود ایوان میں پیپلزپارٹی کےارکان کی حاضری برائے نام رہی۔
بجٹ اجلاس کے پہلے روز اتحادی بھی ن لیگی حکومت سے فاصلے پرنظر آرہے ہیں ، اسحاق ڈار، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود پیپلزپارٹی کی ایوان میں حاضری برائے نام رہی ہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صرف چار اراکین سید غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے ۔
علاوہ ازیں اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت پر سنی اتحاد کونسل اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کرنعرے بازی کی اور’ گو شہباز گو‘ کے نعرے لگائے ، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیٹیاں اور باجے بھی بجا دیئے۔