پنجاب فنانس بل: اسٹامپ ڈیوٹیز میں اضافے کی سفارشات

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بجٹ مالی سال برائے 25-2024 میں اسٹامپ ڈیوٹیز میں اضافے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

بجٹ میں بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

تجویز دی گئی ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں، بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اسٹامپ پر ڈیوٹی بڑھے گی۔

بیان حلفی کا ریٹ 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی 1200 سے بڑھا کر 3ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پانچ لاکھ تک کے معاہدے کی اسٹامپ ڈیوٹی 1200 سے 3 ہزار، طلاق کے لئے اسٹامپ فیس 100 روپے سے ایک ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اقدام سے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں