پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک مندی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کے بعد آج مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 578 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 67 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار 756 روپے مالیت کے 14 کروڑ 85 لاکھ 76 ہزار 888 شیئرز کا لین دین ہوا۔