لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کو بطور مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے پر غور ہو گا، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سردار طارق مسعود شرکت کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، سابق چیف جسٹس منظور ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر حسین، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، صوبائی وزیر قانون ملک شعیب احمد، ممبر پنجاب بار کونسل اسد محمود عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں