سی ڈی ڈبلیو پی نے 33 ارب روپے مالیت کے 17 منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 900 ارب روپے کے 26 منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے گئے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 33 ارب روپے مالیت کے 17 منصوبوں کی منظوری دی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 867 ارب روپے کے 9 منصوبے ایکنک کو ارسال کر دیئے، 188 ارب روپے زائد مالیت کا 500 کے وی مٹیاری رحیم یارخان ٹرانسمیشن کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔

435 ارب روپے سے زائد کا لاہور بہاولنگر موٹروے منصوبہ اور 109 ارب روپے سے زائد مالیت کا چکدرہ چترال روڈ منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق لواری ٹنل کے الیکٹریکل اور مکینیکل کام کا 372 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں