سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے آج قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلہ میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل صبح دس بجے طلب کر لیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی، سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو کل کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں