روندرا جڈیجا نے بھی ٹی 20 کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کی یئر کی بلندی ہے، کیریئر میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔

روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین پلیئر ہیں، جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

روندرا جڈیجا ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے، ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بنا سکے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کے 74 میچز کھیلے، 54 وکٹیں لیں اور 41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں