رحیم یار خان: 20 گھنٹوں میں 5 افراد گرمی کی شدت سے دم توڑ گئے

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) گزشتہ 20 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے گرمی کی شدت سے دم توڑنے والے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب فٹ پاتھ اور کھیتوں سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش کچہ شاہی روڈ پر فٹ پاتھ سے ، ایک صادق آباد کے علاقے سجاول پل کے قریب فٹ پاتھ سے اور لیاقت پور کے علاقے بستی رئیس میں کھیتوں سے 1 شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت شدید گرمی کے باعث ہوئی، ہلاک ہونے والے افراد نشے کے عادی تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں