دیربالا: جیپ گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

دیربالا: (دنیا نیوز) مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پاتراک کے علاقے ڈوگل میں پیش آیا جہاں مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد کوموقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیپ پاتراک سے بنان خیل خوڑ جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پاتراک کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ 2 شدید زخمی بچوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں