وفاق کا ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق انتخابات ترمیمی بل 2024ء کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس چار جولائی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی کلینڈر کے مطابق سینیٹ اجلاس 8 جولائی کو شیڈول ہے، سینیٹ اجلاس شیڈول سے پہلے طلب کئے جانے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے 4 جولائی کو اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے انتخابات ترمیمی بل 2024ء کی منظوری لی جائے گی، بل کا مقصد ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونل کے رکن کے طور پر تقرری کا اہل بنانا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں