پاکستان نے 59 سال سے بھارتی جیلوں میں قید اپنے 38 شہری مانگ لئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے 59 سال سے بھارتی جیلوں میں قید 38 اپنے شہری مانگ لیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو دی گئی قیدیوں کی فہرست میں ان اہلکاروں کا مطالبہ کیا، پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، ہندوستان کے جیلوں میں 452 پاکستانی قید ہیں، بھارت نے 254 قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے سفارتی چینل کے ذریعے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، فہرستوں کا تبادلہ 2008ء کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں