غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 25 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 فلسطینی شہید جبکہ 81 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں چھٹے روز بھی گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی کی جانب سے فضائی حملوں میں دو مکانات تباہ ہو گئے، 1 بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے، صیہونی فوج کی الفخاری، قزان ،ابو رشوان اور خزاعہ میں بے گھر فلسطینیوں پر بھی حملے کئے جس میں 8فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 37ہزار 925ہوگئی،87ہزار 141 فلسطینی زخمی ہیں، اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروالیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق میں مقیم ہزاروں فلسطینی مغربی علاقے المواسی کی طرف ہجرت کر گئے، علاقے میں نکاسی آب، بجلی، مواصلات اور انٹرنیٹ جیسی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں