دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق

جہلم: (دنیا نیوز) دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا، دو کی لاشیں برآمد جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے جہلم میں نیاپل کے مقام پر تین افراد کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے اور باپ کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والوں میں دو بچے اور والد شامل ہیں، دو کم عمر لڑکے دریائے میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں گئے جس پر باپ بچوں کو بچانے کیلئے دریا میں کود گیا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتطامیہ کی طرف سے دریائے جہل میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں