شکار پور: پولیس کی کارروائی، 4 مغویوں کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار فرار

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 مغویوں کو بازیاب کروا لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے سے اغواء کار 4 مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ خفیہ معلومات ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر کارروائی کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران اغواء کار چاروں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے چاروں افراد کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں