اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔

اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے چھ نکاتی ایجنڈا بھی ریکوزیشن پر تحریر کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ بھی زیر بحث لانا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے، ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں