پی ٹی آئی کے ایم این اے معظم خان جتوئی اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) ممبر قومی اسمبلی معظم خان جتوئی کی گرفتاری کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ شہزاد انجم سدھو نے معظم خان جتوئی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے معظم خان جتوئی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، معظم خان جتوئی کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی، وکلاء نے دلائل دیئے کہ سڑک کا ٹھیکہ الاٹ کروانے کے معاملے میں معظم خان جتوئی کا کوئی کردار نہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے معظم خان جتوئی اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں شدید نعرہ بازی کی، اینٹی کرپشن نے معظم خان جتوئی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، معظم خان جتوئی پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور ایم پی اے من پسند ٹھیکیدار کو سڑک کا ٹھیکہ الاٹ کروایا تھا۔

اینٹی کرپشن کے مقدمے کے مطابق سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور کرپشن کی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں