ناصر اقبال کی تسمینئن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں تسمینئن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی، انکی کامیابی کا سکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔

پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی، ریمی ینگ کیخلاف وہ 4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیاب ہوئے تھے۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ آسٹریلیا ہی کے رس ڈاؤلنگ سے ہو گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں