بارش کے دوران بھی کے الیکٹرک کا نظام مستحکم رہا: ترجمان

کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارش کے دوران بھی کے الیکٹرک کا نظام مستحکم رہا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر میں 2100 فیڈرز میں سے 2000 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری رہی، بارش کےدوران چند فیڈرز پر بجلی سپلائی کو احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کیا گیا، بارش ختم ہوتے ہی بحالی کا عمل تیزی سے شروع کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ منگھوپیر انڈسٹریل ایریا، کورنگی سیکٹر 48، کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 24 اور 32 اے، ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن، خیابان مسلم، ڈی ایچ اے فیز 6 میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اورنگی، نزد بنوریہ ہوٹل، ہارون آباد، میوہ شاہ قبرستان، نارتھ ناظم آباد بلاک جے اور شادمان سیکٹر، بلاک ایم، ایل اور ناظم آباد نمبر 4 کی بجلی بھی بحال کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ بقیہ علاقوں میں بھی مقامی ٹیموں سے کلیئرنس ملتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی، علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم 24 گھنٹے میسر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں