عزم استحکام کیخلاف صوبائی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے: عبدالقیوم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ عزم استحکام کیخلاف صوبائی اسمبلی سے قرارداد کی منظوری افسوسناک ہے۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی ری انفورسمنٹ ہے، دہشت گردی ہمارے ملک کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی ختم کرنا ہوگی، سفارتکاری کے ذریعے دہشت گردی روکی جا سکتی ہے، عملی دہشتگردی اور ڈیجیٹل دہشتگردی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ پر شرپسندوں نے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا، فیک نیوز کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں