بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی تنزلی

دبئی: (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی، جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں ، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں