فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی اور فواد چودھری پراڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں