لیاری ایکسپریس وےپرمبینہ پولیس مقابلہ، 2 سٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) گلبہار کی حدود لیاری ایکسپریس وے پرپولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے میں 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ کچا راستہ پلیاندی لیاری ایکسپریس وے نزدحاجی مریدگوٹھ حدود تھانہ گلبہارمیں ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک سٹریٹ کرمنل زخمی ہوا جبکہ دو کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کرس ولدخالد مسیح اور کرسٹوفر ولد وسیم مسیح کےنام سےہوئی ، ملزمان سےدو30 بورپسٹل لوڈمیگزین،نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، برآمد موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں