پیرس اولمپکس : سوئٹزرلینڈ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں سوئٹزرلینڈ نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی لیون کیارا نے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ایونٹ میں امریکا نے سِلور اور چین نے برانز میڈل حاصل کیا۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں چین کے 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔

پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8-8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

 


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں