ترک وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات
راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیف آف سٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ترک چیف آف سٹاف کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹی ماہرین کی سطح کے سٹاف مذاکرات کا انعقاد ہوا، مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنز، تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوجکے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ۔ترکیہ بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔