تاجروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 13 اگست کو ہڑتال کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) چھوٹے تاجروں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 13 اگست کو ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی کے چھوٹے تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کیخلاف 13 اگست کواحتجاج کریں گے۔

رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ جوڑیا بازارکی تمام دکانیں، ہول سیلرز، امپورٹرز دوپہر ایک بجے کاروبار بند کر کے ریلی کی شکل میں کراچی چیمبرآف کامرس جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی ریلی جوڑیا بازارسٹی کورٹ سے شروع ہو کر کراچی چیمبر پہنچے گی، کیونکہ چھوٹے تاجر اسٹیک ہولڈر ہیں لیکن ان کو بلایا نہیں جاتا، کراچی چیمبر ہمیں بلاتا نہیں تو ہماری آواز سنے۔

پاکستان پلس امپورٹر ایسوسی ایشن کے رہنما علی مہدی نے کہا کہ تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے، تاجروں کے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں