سی پی پی اے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے 2530 ارب وصولی میں ناکام
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وصولی میں ناکام ہو گئی۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سی پی پی اے کی ناکامی کا بھانڈا پھوڑا دیا، کے الیکٹرک سمیت 10 تقیسم کار کمپنیاں 2530 ارب روپے دبا کر بیٹھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سی سی پی اے کمپنیوں سے ریکوری میں ناکام رہی اور وصولی نہ ہونے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
وصولی نہ ہونے کی وجہ سے سی پی پی اے پاور پروڈیوسرز کو پیسے ادا نہیں کرسکتی، 2530 ارب روپے کی ریکوری میں تاخیر سے سود 2 فیصد سے 4 فیصد پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ عدم وصولیوں کا معاملہ گزشتہ سال جون میں پاور سیکٹر کے سامنے رکھا گیا مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔