پسرور: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

پسرور: (دنیانیوز) پسرور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کردیئے گئے ۔

افسوس ناک واقعہ گاؤں سگنال میں پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے خاندان پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں محمد جاوید، اس کی بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں