نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی کیلئے بلوچستان حکومت اور اخوت کے مابین معاہدہ

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں گریجویٹس نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بلا سود آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اور اخوت کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سینٹر سردار عمر خان گورگیج، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار کاکڑ، آغا شاہ زیب درانی ، ایم این اے احمد شاہ گورگیج ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند بھی موجود تھے۔

معاہدے پر دستخط کی سادہ مگر پروقار تقریب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر حکومت بلوچستان کی جانب سے پرنسیپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ عمران زرکون اور اخوت کی جانب ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے دستخط کئے۔

ایم او یو کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان اور اخوت باہمی تعاون سے بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے، قرضے قابل عمل بزنس پلان کے لئے جاری کئے جائیں گے جن کی واپسی آسان اقساط میں ہوگی ، قرضہ اسکیم سے گریجویٹ خواتین ، اقلیتی باشندے بھی استفادہ کرسکیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں