کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق سرجانی، مومن آباد، پاکستان بازار اور گلشن معمار کے علاقوں سے ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزموں سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے 05 مختلف کیلیبرز کے پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف ہوائی فائرنگ، اقدام قتل اورغیر قانونی اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں