شیر افضل مروت کا عمران خان سے الزام لگانے والوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، ہم سب جیل میں بیٹھے ہوتے تھے، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں ان کے کرتوت عمران خان کے سامنے لاؤں، کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں، بلے باز کو لانے میں فردوس شمیم نقوی کا بھی بڑا اہم کردار تھا، اب تو کچھ رہ نہیں گیا، میں اب کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں