دبئی دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے تیار

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی آئندہ ماہ دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق بائنس کلاسک باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 7 اور 8 ستمبر کومنعقد ہو گا ، جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ ایک نمائش بھی شامل ہے ۔

چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 700 مرد اور خواتین کھلاڑی 1.2 ملین درہم کے نقد انعامات کے لیے مقابلہ کریں گے، جو دنیا میں اس کے زمرے میں کسی چیمپئن شپ کے لیے سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

ایمریٹس باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن نے دو روزہ ایونٹ کی تفصیلات کا اعلان  دبئی سپورٹس کونسل میں فیڈریشن کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن حمد بن سیف الشرقی نے سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حریب اورایگزیکٹو نائب صدر، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی ) ماہر عبدالکریم جلفر کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

عبداللہ الشرقی نے مزید کہا کہ بائنس کلاسک چیمپئن شپ فیڈریشن کے زیر نگرانی سب سے اہم چیمپئن شپ میں سے ایک ہے، خاص طور پر چونکہ بائنس جم فیڈریشن کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں