اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ ویئر تیار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ڈیجیٹل پارکنگ کے لئے ہارڈ ویئرر کی انسٹالیشن جلد شروع کی جائے، متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی ۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ڈیجیٹل پارکنگ شہر کے مصروف مراکز اور مارکیٹس میں متعارف کروائی جائے گی، ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں اور بین الاقوامی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ قوانین اور چارجرز کو حتمی شکل دی جائے گی، ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مارکیٹس اور مراکز کی تزئین و آرائش کے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو مقامی جگہوں کی تزئین وآرائش پر خرچ کیا جائے گا، ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے میں بزرگوں، عورتوں اور خصوصی افرادکو ترجیح دینے کا نظام بنایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں