وفاقی وزیر تجارت سے کراچی چیمبر کے انتخابات میں خلاف ضابطہ اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی بزنس مین الائنس نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں خلاف ضابطہ اقدامات کا نوٹس لینے اور روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

مراسلہ میں چیئرمین ٹڈاپ زبیر موتی والا کی کراچی چیمبر الیکشن کی سرگرمیوں میں شریک ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، چیئرمین ٹڈاپ کو کراچی چیمبر الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مراسلے میں سیکرٹری جنرل کراچی چیمبر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی ٹی او کے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، ڈی جی ٹی او سے کراچی چیمبر کے انتخابات کی کڑی نگرانی کی درخواست کی گئی، کراچی بزنس مین الائنس نے چیمبر انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مراسلہ میں کراچی چیمبر انتخابات میں کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹس کلاس ووٹرز لسٹ علیحدہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں