امریکی آرکیٹیکٹ نے تاش کے پتوں سے 54 منزلہ ٹاور بنا کر ریکارڈ بنا ڈالا

واشنٹگن: (ویب ڈیسک) امریکی آرکیٹیکٹ نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تاش کے پتوں سے 54 منزلہ ٹاور بنا کرگینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

برائن برگ نے ریکارڈ بنانے کے لئے اپنے کارڈ ٹاور کی تکمیل سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے مکمل کی۔

برائن برگ نے کارڈز کو جمانے کے لئے گوندھ یا کسی قسم کی اضافی سپورٹ کا استعمال نہیں کیا اور انہوں نے ٹاور 8 گھنٹے کے دورانیے میں مکمل کیا۔

ریکارڈ کی تصدیق کرنے کے لئے موقع پر گینز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار تھامس بریڈ فورڈ بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں