پاکستان میں پہلی بار آٹو کراس ریلی کا انعقاد

کراچی : (دنیانیوز) پاکستان میں پہلی بار آٹو کراس ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

حب ریلی آٹو کراس آج ڈی ایچ اے سٹی میں ہوگی، آٹو کراس کیلئے ایک اعشاریہ سات کلو میٹر کا ٹریک تیار کرلیا گیا۔

اس ایونٹ میں ملک کے 62 ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے ، سات کیٹگریز پر مشتمل آٹو کراس میں لیڈیز ایونٹ بھی شامل ہیں ۔

ہر ڈرائیورز کو چار لیپ دیئے جائیں گے ، ٹریک پرکونز رکھ کر مارکنگ کی گئی ہے ، موٹر سپورٹس کا ایڈونچر سے بھرپور سنسنی خیز میلہ 11بجے شروع ہوگا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں