مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے: صبا قمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباء قمر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے۔

خوبرو اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان کے سوال پر بتایا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں لوگوں کو سونگھتی ہوں۔

صبا قمر نے بتایا کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتا نہیں کرتی، اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی۔

صبا قمر نے مزید کہا ہے کہ سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں