حکومت کا مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملکی برآمدات میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) وفاقی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملکی برآمدات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش 5 سے 7 فروری 2025 کو ہوگی، آئندہ سال سعودی عرب میں لائف سٹائل شو کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجارتی وفد کی آئندہ ہفتے یا ستمبر میں آمد متوقع ہے، ایران، کویت، اردن ، عمان اور یمن کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایران کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، شام کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل ستمبر میں متوقع ہے جبکہ عراق اور شام کے ساتھ تجارتی وفود کی آمد پائپ لائن میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں