بنگلہ دیش اے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل 26 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ باقی دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے، 50 اوورز پر مشتمل یہ تینوں میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، اذان اویس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں