شردھا کپور نے بالی ووڈ کے تینوں'خانز' کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے بالی ووڈ کے تینوں "خانز" سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے تینوں "خانز "کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے شردھا کپور کا کہنا تھا کہ " اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو فلم کی پیشکش کی جاتی ہے لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو دیا جانے والا کردار کچھ خاص نہیں ہے تو آپ منع کردیتے ہیں"۔

انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے تینوں "خانز" کے ساتھ مجھے ایسے کرداروں کی پیشکش کی گئی جو میرے معیار کے نہیں تھے، اس لیے میں نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا"۔

شردھا کپور کا مزید کہنا تھا کہ " میں اچھی فلموں، کہانیوں اور اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں، اگر ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ایسی پیشکش خوشی سے قبول کرلوں گی"۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں