بہاولپور: موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، باپ بیٹا جاں بحق

بہاولپور: (دنیا نیوز) تیزرفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پل بلوچاں سمہ سٹہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں