راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ کا 26 اگست کو تعطیل کا اعلان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ نے 26 اگست شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کا اطلاق تحصیل کینٹ، سٹی، صدر اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے سکولز اور کالجز پر بھی ہو گا۔

انتظامیہ کے مطابق 26 اگست کو تعطیل کا اعلان چہلم کے جلوس کے پیش نظر کیا گیا، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے 26 اگست بروز سوموار کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں