حج پالیسی کا اعلان ستمبر میں متوقع، سرکاری کوٹہ میں تبدیلی پر غور

لاہور:(دنیا نیوز) وزارت حج نے آئندہ سال 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کردیا، جس کا اگلے ماہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے، پرائیویٹ حج اور سرکاری حج سکیم کوٹہ کے متعلق پالیسی میں تبدیلی پر غورکیاجارہاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت حج کا زیادہ اور کم مدتی حج سکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور کیاجارہا ہے، وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سےحج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالہ اور نئی سہولیات کی فراہمی بھی زیر غور ہے۔

وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیں گے، آئندہ سال حج کے دوران لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔

خیال رہے حج پالیسی 2025 کا آئندہ ماہ ستمبر میں اعلان متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں