وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پی سی بی کام کرنے سے معذرت کرلی

لاہور: (دنیا نیوز) وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افئیر پر فائز نہیں ہوں گے، وقار یونس پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ " چیمپئنز ٹورنامنٹس " میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وقار یونس نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، سابق کپتان مینٹور کے لیے درخواست پی سی بی کو بھیج چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں